Urdu

بجلی چلے جانے پر اپنی تیاری کو یقینی بنائیں

کبھی کبھار بجلی چلی جاتی ہے جس کی وجوہات اکثر   اوقات ہمارے قابو سے باہر ہوتی ہیں ۔ اس لیے  ہمارا  مشورہ ہے کہ آپ ایسے حالات کے لیے تیار رہیں :

  • اپنے گھر میں ٹارچ  تیار رکھیں۔  
  • چابی بھرکر یا بیٹری سے چلنے والا ریڈیو اپنے گھر میں رکھیں تاکہ آپ تازہ ترین مقامی حالات سے واقف رہیں ۔
  • بیشتر جدید ٹیلیفون، بالخصوص ڈیجیٹل یا کورڈ لیس (بغیر تار والے) فون بجلی چلی جانےپر کام نہیں کرتے ۔ اس لیے اپنے گھر پر ایک اینیلاگ(analogue)   فون رکھیں ۔
  • بجلی سے چلنے والے حساس قسم کے آلات جیسے کمپیوٹر وغیرہ کو سرج پروٹیکٹر (surge protector) پلگ سے جوڑ کر اُن کو محفوظ رکھیں ۔
  • آپ کے گھر میں اگر بجلی سے چلنے والی لفٹ لگی ہے تو یہ دیکھ لیں کہ اگر وہ زینے کے بیچ میں رک جائے تو کیا اُس میں ایسا ہینڈل لگا ہے جس کو ہاتھ سےچلا کر لفٹ کو بحفاظت نیچے تک پہنچایا جا سکتا ہو  ۔

اگربجلی چلے جائے تو اس کی رپورٹ کرنے کےلیے ہم سے رابطہ کریں

یہ فرض نہ کرلیں کہ اگر آپ کے گھر کی بجلی چلی گئی ہے تو ہمیں اس بارے میں اطلاع ہو گئی ہو گی ۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے برائے مہربانی ہمیں بتائیں ۔  آپ ہم سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو ترجمان (انٹر پریٹر)  کی ضرورت ہے ۔ مسئلے کے بارے میں اگر ہمیں پہلے ہی سے علم  ہو گیا تو ہم آپ کو شاید یہ بتا سکیں کہ آپ کے گھر کی بجلی کب تک واپس آئے گی ۔

0800 6783 105

کمزور یا وہ لوگ جو بجلی سے چلنے والے آلات پر انحصار کرتے ہیں

  • طبی آلات چلانے کے لیے اگر آپ کوبجلی پر  انحصار کرنا پڑےتو یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس بیٹری کا انتظام ہے ۔
  • کمزور صارفین ( کسٹمرز) کو ہم اضافی مدد دیتے ہیں ۔ برائے مہربانی ہمیں مندرجہ ذیل میں سےکسی نمبر پر فون کرکے ہمارے  'پرائیرٹی سروسز رجسٹر' (Priority Services Register)  کے بارے میں دریافت کریں
    • اگر آپ مڈلینڈس میں رہتے ہیں تو نمبر: 0800 096 3080
    • اگر آپ ساؤتھ ویلز یاساؤتھ ویسٹ میں رہتے ہیں تو نمبر:0800 096 3080
      فون کے دوران اگر آپ کو انٹر پریٹر کی ضرورت ہو تو اُس کے لیے آپ ہم سے کہہ سکتے ہیں ۔

(سروس تک رسائی حاصل کرنے کے لیےٹیکسٹ فون استعمال کرنے والے ٹیکسٹ ریلے (Text Relay)  کے لیے اوپر درج کسی بھی نمبر کو ڈایل کرنے سے پہلے18001    ڈائل کرسکتے ہیں) ۔